Secularism
بے شک ہمارے تعلیمی ادارے آج تیزی سے بے دینی کی طرف جارہے ہیں اور اس پر فخر بھی محسوس کررہے ہیں ۔ اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ وہ کس کے طور طریقوں اور تعلیمی نظام کو اپنا کر اپنا نقصان کررہے ہیں؟تو اگر ہم تھوڑا غور کریں تو پتہ چلے گا کہ یہ سب ہم مغربی تعلیمی نظام سے متاثر ہوکر کررہے ہیں۔اور ہم لوگ ان کو بہت زیادہ کامیاب سمجھتے ہیں اور ہمیں ہر چیز میں ان کی کامیابی نظر آتی ہے۔حالانکہ اگر ہم غور کریں تو یہ ساری کامیابی صرف ظاہری طور پر ہے ان کے باطنی حالات کیا ہیں یہ ہمیں نظر نہیں آتا۔کیا ان کو رات میں سکون کی نیند آتی ہے یا ان کو گولیوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے؟کیا ان کا کوئی فیملی سسٹم ہے؟وہ لوگ صرف اپنے آپ کو موڈرانائز کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اور ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے اداروں نے بھی ان سے متاثر ہونا شروع کردیا ہے اور دین کو اپنے اداروں سے ونکال دیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ دین ان کے اداروں میں رکاوٹ بنے گا۔حالانکہ ایسا بلکل نہیں ہے اگر ہم اپنے اداروں میں دین کو لے کر چلیں گے تو ہم ان لوگوں سے بہت زیادہ آگے جاسکتے ہیں اور ہماری تاریخ بھی اس کی گواہ ہے۔ہمیں اس کام کے لئے زیادہ م...