ELC-MODULE 1 ''Managing a team".
Managing a team
جب ہم مینیجر کی بات کرتے ہیں تو ایک مینیجر میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہیے؟تو پچھلے blog میں ہم نے بات کی کہ ایک مینیجرکے لئے سب سے پہلے خود آگاہی ہے جس پر ہم discuss کرچکے ہیں ۔اس کے بعد بات آتی team کی کیونکہ جب مینیجر ہوگا تو اس کی ایک ٹیم بھی ہوگی اب ٹیم کو کیسے مینیج کرنا ہے؟تو اس میں تین چیزیں آپ کو دیکھنی ہیں۔
Setting goals and planning
Designing work
High performing Team
1۔سب سے پہلے ہم بات کریں گےsetting goals and planning کی:
یہاں پر ۲ چیزوں کا واضح ہونا ضروری ہے۔ایک ہے goals اور دوسری چیز ہے planning یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔اگر آپ کے پاس goals ہیں لیکن آپ کی کوئی planning نہیں ہے تو آپ اپنے goals حاصل نہیں کرسکتے اور اگر آپ planning کررہے ہیں لیکن آپ نے اپنے goals set نہیں کئے تو بھی آپ کو یہ نہیں معلوم ہوگا کہ آپ کو جانا کہاں ہے؟
goals کیا ہوتے ہیں؟
Desired outcomes
اور اگر تعلیم کی اصطلاح میں دیکھیں تو :
Desired educational outcomes
مثال کے طور پر آپ کوئی بھی کام کرتے ہیں تو آپ ہمیشہ اس کا end result دیکھتے ہیں کہ اس کام سے حاصل کیا ہوگا؟جیسے کہ آپ کو کہی سفر کرنا ہو،یا آپ کوئی business کرنے جارہے ہوں،یا آپ کوئی recipe follow کرنے جارہے ہوں۔
تو اب ہمیں یہ تو پتہ چل گیا کہ goals ہوتے کیا ہیں۔
اب بات آتی ہے کہ goals کرتے کیا ہیں؟
Provides direction
Decision making
Set criteria for measuring your progress
یعنی آپ کے لئے سمت کا تعین ہوجاتا ہے اور جب سمت کا تعین ہوجائے تو سفر کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے اس کے علاوہ آپ کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہےاور اس سے آپ کے اندر خود اعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ جانچ پڑتال کرنے کا ایک طریقہ بھی آپ کو مل جاتا ہے۔جس سے آپ اپنی کارکردگی بھی measure کرسکتے ہیں۔
Planning
اب بات کرتے ہیں planning کی،منصوبہ بندی کی صلاحیت کسی بھی منتظم کے لئے کلیدی ہنر ہے مطلب KEY SKILL ہے۔لیکن منصوبہ بندی کرتے وقت کچھ باتوں کا خیال رکھیں:
۱۔آپ کو اپنے Objectives معلوم ہونے چاہئے۔
۲۔انتہا معلوم ہونی چاہیے کہ آپ کو کہاں سے کہاں تک جانا ہے۔
۳۔آپ کی منصوبہ بندی با مقصد ہونی چاہیے۔
جب آپ اپنے GOALS SET کرنے لگے تو آپ اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ :
Your goals should be SMART
ملازمت کے ڈیزائن سے مراد کاموں کی تمام رخوں کوصحیح اور مکمل انداز سے کیسے تشکیل دیا جاسکتا ہے اس کا طریقہ کار بتانا ہے۔اس میں آپ کو تمام ملازمین کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کے کام کو ڈیزائن کرنا ہے یعنی جو آدمی جس کام کے لئے زیادہ اہل ہے وہ کام اسی کو دیا جائے۔جب ہم کام ان کے اہل لوگوں کو نہیں دیتے تو بہت ساری خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور ادارے کا بھی نقصان ہوتا ہے اور پھر ادارے میں کام کرنے والے لوگ بھی اطمینان سے کام نہیں کرپاتے۔اس لئے ایک مینیجر کے لئے کام کو صحیح ڈیزائن کرنا بہت ضروری ہے ۔اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو پہچان کر ان کو صحیح کام دے کر ہی وہ اپنی ٹیم کو صحیح طریقے سے manage کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک مینیجر کو job design کرنے کے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اس کی تفصیل یہ ہے:
3۔تیسری چیز ہےHigh performing:
یہ وہ ٹیم ہوتی ہے جس میں کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 افراد ہوتے ہیں ۔اس ٹیم میں جو لوگ ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو الگ الگ ادارہ سمجھتے ہیں (مراد اس سے یہ ہے کہ وہ لوگ ادارے کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھتے ہیں اور ان کا stress Organizational level کا ہوتا ہے۔ادارے کے ہر کام کو اپنا سمجھ کر کرتے ہیں۔وہ یہ نہیں دیکھتے کے یہ کام میرا ہے یا نہیں؟بلکہ وہ ادارے کے نفع اور نقصان کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں ۔ایسے لوگ صرف پیسوں کے لئے کام نہیں کرتے بلکہ یہ لوگ visionary ہوتے ہیں اور ان کا اپنا ایک vision ہوتا ہےاور ان کا ہر کام بامقصد ہوتا ہے۔
ایسے لوگ اگر آپ نے تیار کرلئے تو آپ اپنے ادارے کو ordinary level سے extra-ordinary بنا سکتے ہیں۔اور جو آپ کا objective اس کو با آسانی حاصل کرسکتے ہیں۔
Mutual trust
جب ہم ٹیم کی بات کررہے ہیں تو یہ بات یاد رکھیں کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم میں باہمی اعتماد کی فضا ضرور ہوتی ہے۔اگر آپ ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کریں گے تو پھر آپ کی ٹیم میں مسئلے مسائل شروع ہوجائیں گے اور پھر آپ high performing team نہیں بنا سکیں گے۔اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کے ایک ایک فرد پر مکمل اعتماد کرنا چاہیے۔ہر موقع پر اپنی ٹیم کی رائے لیں اور اس کو اہمیت بھی دیں۔ایک دوسرے کو رائے کا احترام کریں۔جو بھی مسئلہ آپ کی ٹیم کے کسی فرد کو پیش آئے اس مسئلے میں اپنی ٹیم کے فرد کی جگہ اپنے آپ کو رکھ کر سوچیں کہ اگر آپ اس کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟
ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے آپ ایک اچھے team work کی مثال قائم کرسکیں گے۔جب بھی کوئی کام کرنا ہو تو اس کام کے اہداف کو واضح کرکے اپنی ٹیم کو سامنے رکھیں۔تاکہ ہر فرد ان اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرے۔اہداف کے بارے میں ہر فرد کا یہ یقین ہو کہ یہ اہداف قابل نتیجہ ہیں۔



Mahsaa Allah! very well done! Keep in that way!
ReplyDeleteJazakAllah O Khairah for supporting always!
DeleteMashaAllah ,well written .
ReplyDeleteJazakillah ms ❣️
Deleteما شاءاللہ ، احسنت ، تقبل اللہ منک
ReplyDeleteJazakillah ❣️
Delete