"Managing A Team"

Managing A Team

آج ہم مزید س بارے میں بات کریں گے کہ ٹیم کو کیسے مینیج کیا جاتا ہے:

Valuing diversity

Delegating effectively

Letting go

Motivating others

۱۔سب سے پہلے ہم بات کریں گے Valuing Diversityکی:

ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہم کسی بھی ادارے میں کام کریں گے تو وہاں ہر طرح کے لوگ آپ کو ملیں گے۔اگر لوگ آپ کی طرح کے ہونگے اور آپ کے ہم خیال ہونگے تو انکو تو مینیج کرنا آسان ہے۔لیکن اگر لوگ مختلف اقسام کے ہونگے تو یہاں پر آپ کو مشکلات آسکتی ہیں۔اب یہ جو تنوع(DIVERSITY)ہے اس کو کیسے مینیج کرنا ہے اور کیسے اس میں اعتدال سے کام لینا ہے یہ ایک challenge ہے۔اس تنوع کو سمجھنے کے لئے ہمیں پہلے اس کی اقسام کو سمجھنا پڑے گا۔

Types of Diversity

ویسے تو ےتنوع کی بہت ساری اقسام ہیں لیکن اگر کام کی جگہوں کی بات کی جائے تو وہاں عموما چھ اقسام پائی جاتی ہیں:

1.Cultural diversity

2.Racial diversity

3.Religious diversity

4.Age Diversity

5.Economic diversity

6.Educational diversity.

ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:


ویسے تو ہماری فطرت ہے کہ ہم ہر چیز میں تنوع چاہتے ہیں ،اور اگر ایک جیسی چیز ملے تو ہمیں اکتاہٹ ہونے لگتی ہے لیکن جب لوگوں میں DIVERSITY  کی بات آتی ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ سب لوگ ہمارے جیسے بن جائیں۔اور ہمارے ہم خیال بن جائیں ۔تو یہ تو ممکن نہیں ہے اس لئے ہمیں ایک دوسرے کی ثقافت۔رنگ و نسل ،عمر،تعلیمی تنوع کا خیال رکھنا چاہیے۔لیکن جہاں بات مذہبی تنوع کی ہوگی تو یہاں ہمیں بہت زیادہ محتاط ہونا پڑے گا۔اور اس پر ہم بلکل بھی Compromise  نہیں کرسکتے۔جیسے کہ ہمارے معاشرے میں دیکھا جاتا ہے کہ جو ہمارے مذہبی تہوار نہیں ہیں ان کو بھی لوگ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ منا رہےہوتے ہیں اور باقاعدگی سے اس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ بلکل بھی ٹھیک نہیں اس طرح کی
DIVERSITY ہمارے لئے بلکل بھی ACCEPTABLE  نہیں ہے۔ 

۲۔دوسری چیز ہے Delegating effectively:
ایک اچھا مینیجر وہ نہیں ہے جو سارا کام خود سے کرلے،بلکہ ایک اچھا مینیجر وہ ہے جس کو دوسروں سے احسن طریقے سے کام کروانا آتا ہواور ذمہ داریوں کا تعین وہ صحیح طریقے سے کرتا ہو۔دوسروں کو ان کےکام کا صحیح طریقے سے سمجھائےاور واضح کرے۔
اور نہ صرف یہ کہ کام تو ان کو سمجھا دیا لیکن authority اپنے پاس ہی رکھ لی تو یہ ٹھیک نہں ہے بلکہ کام کے ساتھ authority بھی ان کو دے۔
ان کے اندر sense of responsibility پیدا کرے کہ سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کام سر انجام دیں۔
ان کو اس بات کا بھی علم ہو کہ ان کو اپنی ذمہ داریوں کے لئے جوابدہ بھی ہونا ہے تاکہ وہ مزید کامل طریقے سے اپنے کاموں کو سر انجام دیں۔اور ہر کام کو ایسے کریں جیسے کہ اس کے کرنے کا حق ہے۔
۳۔تیسری چیز ہے Motivating others:
یہ سب سے اہم چیز ہے اور ہماری فطرت بھی ایسی ہے کہ ہم لوگ appreciation اور motivation چاہتے ہیں۔ایک مینیجر کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو motivate کرے ۔اگر ان کو کوئی مشکل کام دے تو ساتھ ساتھ اس کام کے لئے ان کو motivate بھی کرے۔ان کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ حوصلہ افزائی کرنے کے بعد جو کام آتا ہے اس کام کا level ہی الگ ہوتا ہے۔اور پھر لوگ دل سے کام کرتے ہیں اور ان کو وہ کام بوجھ بھی نہیں لگتا۔اور آسانی کے ساتھ ہوجاتا ہے۔
لیکن اگر کام معیار کے مطابق نہیں ہورہا تو اب دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ کام motivation نہ ملنے کی وجہ سے نہیں ہورہا یا پھر اس کام کو کرنے کی ability نہیں ہے۔
ہمارے کام میں اگر وہ معیار نہیں آرہا تو اب دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہمارے ساری needs پوری ہورہی ہیں؟کیا ان میں تو کمی نہیں آرہی جس کی وجہ سے ہم اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کرپارہے۔اس پر ایک امریکن ماہر نفسیات نے تحقیق کی ہے جو کچھ اس طرح ہے:

اب ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہماری یہ ساری needs پوری ہورہی ہیں یا نہیں؟کیا ہم اپنے sleep pattern,diet,emotions ,self esteem وغیرہ کا اس طرح خیال رکھ رہے ہیں جیسا کہ ان کا حق ہے؟کیونکہ اگر ہم اپنی needs کا اگر خیال نہیں رکھیں گے تو ہم کسی بھی شعبے میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھاسکتے۔اس لئے ایک مینیجر کو چاہیے کہ وہ اپنی ٹیم کی needs کے حوالے سے بھی جانچ پڑتال کرتا رہے تاکہ کام نہ کرنے کی صحیح وجہ معلوم ہو۔اور جو کمی ہے اس پر کام کیا جاسکے۔



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ELC-MODULE 1 ''Managing a team".

HOW TO MANAGE PEOPLE?

Secularism