Building and Maintaining an Islamic School
Let's talk about top challenges of an Islamic School:
"There are 3 top challenges that an Islamic School can face".
1.Image building
2.Keeping the Mission alive.
3.Financial stability
اسلامک اسکول کھولنا ہی صرف کامیابی نہیں ہےبلکہ اس کو صحیح سمت میں معیار کے مطابق لے کر چلنا اصل چیلینج ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگوں کا رحجان اسلامک اسکولز کی طرف بڑھتا جارہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے چیلینج بھی بڑھ رہا ہے۔لوگ ایسے اداروں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلیتے ہیں اور ایسے اداروں کو تنقیدی نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں اور یہ تو وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا اپنا ماحول بھی دینی ہوتا ہے ایسے لوگ بھی ہمارے لیے ایک چیلنج ہیں۔
سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو معیار کے مطابق تعلیم فراہم کرنا ہے اور لوگوں کو ایک ایسا نظام بنا کر دکھانا ہے کہ وہ ہمارا کام دیکھ کر مطمئن ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا چیلنج یہ ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کا مشن زندہ رکھنا ہے جس کا دعویٰ ہم والدین سے کرتے ہیں اس مشن کی عملی تصویر بنانی ہوگی تاکہ اور اداروں کی طرح ہمارا مشن صرف لکھنے کی حد تک محدود نہ رہے اس کے ساتھ ساتھ مشن کو وقتاً فوقتاً دہرانا بھی ضروری ہے کیونکہ جیسے جیسے وقت بدلتا ہے تو چیلنجز بھی بڑھتے ہیں اور تبدیل ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ سب ہم جب کرسکتے ہیں جب ہمارے پاس مالی وسائل موجود ہوں کیونکہ والدین کم پیسوں میں معیاری تعلیم چاہ رہے ہوتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے جس طرح ہم اور چیزوں میں معیار دیکھتے ہیں اور اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اسی طرح ہمیں معیاری تعلیم پر بھی پیسے خرچ کرنے ہو نگے۔مالی وسائل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں با صلاحیت لوگ بھی درکار ہیں کیونکہ اگر آپ کے پاس مال ہے مشن ہے لیکن اس کو چلانے والے لوگ نہیں ہیں تو پھر ادارے نہیں چل سکتے۔اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی ٹریننگ بھی کرنی ہوگی اور اس پر پیسہ بھی خرچ کرنا ہوگا تاکہ جو لوگ آپ کے ساتھ کام کررہے ہیں ان کو یہ معلوم ہو کہ وہ کس مقصد کے لیے کام کررہے ہیں اور ان کا مشن کیا ہے اور ان کو پھر اچھا معاوضہ بھی دینا ہوگا اور ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ مذکورہ بالا چلینجز کا ادراک ہمیں نصیب فرمائے۔ آمین
ReplyDelete