Importance of Etiquette


Good Manners are about respecting yourself and others.. They will make life more enjoyable for you and for those you come into contact with. If you are well mannered others will be more comfortable in your company. People with good manners will usually make a positive impression on those around them.A well mannered person will not only get respect and worldly benefits but he will get all the bounties of Dunya and Akhira.

"الدین کلہ ادب"

یعنی ہمارا دین بھی سارا کا سارا ادب ہے۔اگر ہم اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت دیکھیں تو ہمیں ہر ہر موقع کا ادب سکھایا گیا ہے اور ہر موقع کی سنت سکھائی گئی ہے۔عمومی طور پر ہماری نظر صرف چند خاص موقعوں کی سنتوں کی طرف ہوتی ہے جیسے کہ پانی پینے کی سنت ،کھانا کھانے کی سنت وغیرہ اور ان پر عمل کرکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے سنتوں پر عمل کرلیا حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ صبح اٹھنے سے لے کر رات کو سونے تک ،زندگی کے ہر معاملات میں مثلاً کس سے کیسے بات کرنی ہے؟کاروباری معاملات میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟والدین کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے؟بھائی بہنوں کے ساتھ کیسے رہنا ہے؟ساتھیوں کا ادب کیسے کرنا ہے؟ شوہر اور بیوی کے حقوق،استاد سے کیسے پیش آنا ہے اور ان کا ادب کیسے کرنا ہے؟کوئی بیمار ہو تو اس کی عیادت کیسے کرنی ہے؟کسی کے گھر دعوت کھانے جارہے ہیں تو اب کیا کرنا ہے،راستے پر کیسے چلنا ہےسواری کے آداب وغیرہ وغیرہ۔غرض یہ کہ ہر موقع کی سنت اور آداب ہمارے دین میں موجود ہیں اگر ہم اس کے مطابق اپنے سارے معاملات انجام دیں تو ہم بہت ساری پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔جب ہمارے والدین ہمیں آداب سکھا رہے ہوتے ہیں اور ہر بات میں ہماری رہنمائی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ان کی باتیں بری لگ رہی ہوتی ہیں اور ہم زندگی کو اپنی خواہشات کے مطابق گزارنا چاہ رہے ہوتے ہیں۔اور کسی چیز کے ادب کا ہمیں خیال نہیں ہوتا بلکہ ہم ان آداب کے خلاف جاکر کام کرنے کو اپنی کامیابی سمجھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔کیا آپ نے یہ مقولہ نہیں سنا؟

با ادب با نصیب

بے ادب بے نصیب

اس کا مطلب یہ ہی ہے کہ اگر ہم واقعتاً دنیاو آخرت کی تمام نعمتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر چیز کے ادب کا خیال رکھنا ہوگا۔جتنے زیادہ آپ با ادب ہونگے اتنی ہی زیادہ آپ کو نعمتیں اور آسائشیں ملیں گی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ELC-MODULE 1 ''Managing a team".

HOW TO MANAGE PEOPLE?

Secularism