HOW TO MANAGE PEOPLE?

 MODULE 1  

(لوگوں کو منظـم کرنا)MANAGING PEOPLE

جب ہم لیڈرشپ کی بات کرتے ہیں تو اس میں سب سے پہلی چیز ہے :لوگوں کو منظم کرنا۔لوگوں کو منظم کرنے کےلئے تین باتیں یاد رکھنی ضروری ہیں:

UNDERSTANDING YOURSELF

MANAGING TEAM

LEADING OTHER'S

Understanding Yourself

1.سب سے پہلی چیز ہے خود آگاہی(Self-Awareness):ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ ہم خود سے آگاہ نہیں ہوتے۔جب تک ہم خود سے آگاہ نہیں ہونگے توہم دوسروں سے بھی آگاہ نہیں ہوسکتے اور پھر ہم ٹیم کو لیڈ بھی نہیں کرسکتے،لہذاہمیں خود سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔اس کے لئے آپ کے پاس sense of psychology ہونا چاہیے تاکہ آپ اپنی نفسیات کو بھی سمجھ سکیں اور پھر دوسروں کی نفسیات کو بھی بہ خوبی سمجھ سکیں اور پھر ان لوگوں کو manage کرسکیں۔

2۔دوسری چیز جو آپ کو سمجھنی ہے وہ ہے(Keep Moving):سب سے زیادہ انسان اپنے تجربوں سے سیکھتا ہے ۔اس لئے آپ کی زندگی میں جو کچھ ہورہا ہے یا آپ کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا اور آپ نے اس کے REACTION میں کیا کیا؟یہ بھی آپ کہی لکھیں تاکہ آپ کو اس سے فائدہ ہو اور دوسروں کو بھی ہو۔اس کے لئے آپ اپنی Daily Dairy  لکھنے کی ترتیب بھی بنا سکتے ہیں،تاکہ آپ کے پاس ایک جگہ چیزیں جمع ہوجائیں۔اور پھر آپ اپنے واقعات سے سیکھ کر آگے بڑھیں۔

3۔تیسری چیزہے Analyzing your Performance:یعنی اپنا محاسبہ کرنا اور اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا۔اپنی کارکردگی کا جائزہ ہم اس وقت لے سکتے ہیں جب ہماری زندگی میں کوئی goals ہونگے اور ان کی تحصیل کے لئے ہم کوشاں ہونگے اور اگر ہماری زندگی میں goals نہیں ہونگے تو ہمارا وقت صرف گزر رہا ہوگا اور ہماری productivity میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔اس لئے goalsبنا کر پھر ان کا محاسبہ کرنا بھی بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے اندر بہتری بھی آئے۔

4۔چوتھی چیز ہےGet Honest Feedback:یعنی کسی ایماندار آدمی سے مشورہ لینا۔ایماندار آدمی وہ ہی ہوگا جو اپنے ساتھ ایماندار ہو اور اگر کوئی اپنے ساتھ ایماندار نہیں تو وہ آپ کے ساتھ کیسے ہوسکتا ہے؟

شیخ تلمیذ صاحب ھدایہ نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ آدمی تین قسم کے ہوتے ہیں:

1۔پورا آدمی۔

2۔آدھا آدمی

3۔کچھ بھی نہیں

پورا آدمی تو وہ ہے جو خود صاحب الرائے ہو اور مشورہ بھی لیتا ہو۔

آدھا آدمی وہ ہے جو صاحب الرائے ہو لیکن مشورہ نہیں لیتا ہو۔

اور جو آدمی نہ صاحب الرائے ہو اور نہ مشورہ لیتا ہو وہ کچھ بھی نہیں ہے۔

5۔پانچویں چیز ہےUnderstanding EQ:یعنی جذبات کو سمجھنا۔آپ لوگوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں ،اس اہلیت کے جانچنے کو EQ کہتے ہیں۔آپ کا لوگوں کے ساتھ مختلف مواقعوں میں رویہ کیسا ہے؟

6۔خود اعتمادیSelf-Confidence: سے مراد اپنے جذبات کو مختلف مواقع پر منظم کرنا ہے اور اس کے اظہار کی صحیح تشکیل کو سیکھنا ہے، اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم ماہرین کی جانب سے مقرر کردہ اصطلاحات سے واقفیت نہ حاصل کرلیں۔ چنانچہ اس موضوع پر لکھنے والے ماہرین کی کتابوں میں مندرجہ ذیل تفصیلات ملتی ہیں:

  1. باطنی قابلیت Inward Competencies
  2. ظاہری قابلیت Outward Competencies
Inward Competencies باطنی قابلیت میں بھی دو بڑی تقسیم ہے، جیسے:
  1. خود شناسی Self-awareness
  2. خود انتظامی Self-management
خود شناسی میں تین موضوعات ہیں جس میں سے ایک خود اعتمادی ہے.

7.درست خود شناسی  Accurate self-awareness:

Accurate self-awareness سے مراد ایسے تمام کاموں سے اجتناب کرنا جس کو آپ نبھا نا سکیں، عموماً ہم اپنے اطراف میں دیکھتے ہیں اور کہیں نہ کہیں ہم بھی اس غفلت میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کبھی کسی ایسے کام کے لیے اپنے آپ کو پیش کر دیتے ہیں جس کے بارے میں بعد میں خود بھی شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔

8.خود پر قابو رکھنا  Self-control:

Self-control سے مراد اس بات کی اپنے اندر اہلیت پیدا کرنا ہے کہ ہم اپنے آپ پر، اپنے جذبات پر ، اپنے اظہار پر ، اپنے خیالات پر، اپنے کردار پر، قابو پانا سیکھیں اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم اس کی باقاعدہ مشق نہیں کرتے اس کی مشق کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم مختلف موقعوں پر اظہار کا بہتر طریقہ سیکھیں اور وہ یہ ہے کہ عموما لوگ اظہار کے لیے Straight Forward manner کا استعمال کرتے ہیں ہمیں یہ چاہیے کہ ہم اپنے اظہار کے لیے Composed Manner کا استعمال کریں یعنی اظہار کے لیے بجائے الفاظ کے تحریر کا استعمال کریں

Comments

  1. MashaAllah اللھم زد فزد

    ReplyDelete
  2. بہت ہی شاندار اور کار آمد کاوش ۔۔ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  3. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

    ReplyDelete
  4. Good work
    keep it up😊
    proud of you

    These thoughts &
    motivational thinking will help people to grow in a different way!

    ReplyDelete
  5. شیخ تلمیذ صاحب ہدایہ کا آپ نے ذکر کیا ہے، ان کا مختصر تعارف؟؟؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. الامام برھان الاسلام" الزرنوجی" تلمیذ صاحب الھدایہ

      Delete
  6. Masha'Allah well written (y)

    ReplyDelete
  7. Mashallah well written.great effort done by you.keep it up.but some points are difficult to implement because of dependency on someone.

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ELC-MODULE 1 ''Managing a team".

Secularism